مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الوصايا
في الرجل يوصي بوصية فيها عتاقة باب: اس آدمی کا بیان جو ایسی وصیت کرے جس میں غلام کی آزادی بھی شامل ہو
حدیث نمبر: 32928
٣٢٩٢٨ - حدثنا وكيع قال: قال سفيان: إذا أوصى بأشياء (و) (١) قال: اعتقوا عني فبالحصص، وإذا أوصى فقال: فلان حر، بدئ بالعتاقة.مولانا محمد اویس سرور
وکیع سے روایت ہے کہ حضرت سفیان نے فرمایا جب کوئی آدمی مختلف چیزوں کی وصیت کرے اور پھر کہے : میری جانب سے ایک غلام بھی آزاد کردو تو وصیت کو حصّوں کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے گا، اور جب کہے کہ فلاں غلام آزاد ہے تو غلام کی آزادی پہلے نافذ کی جائے گی۔
حواشی
(١) سقط في: [أ، ب، جـ].