مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الوصايا
في الرجل يوصي بوصية فيها عتاقة باب: اس آدمی کا بیان جو ایسی وصیت کرے جس میں غلام کی آزادی بھی شامل ہو
حدیث نمبر: 32922
٣٢٩٢٢ - حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن أنه كان يقول: يبدأ بالعتاق، وإن أتى ذلك على الثلث كله.مولانا محمد اویس سرور
یونس روایت کرتے ہیں کہ حسن فرمایا کرتے تھے کہ پہلے غلام کو آزاد کیا جائے گا چاہے ایک تہائی مال میں سے صرف وہ غلام ہی نکلتاہو۔