مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الوصايا
في الرجل يوصي بوصية فيها عتاقة باب: اس آدمی کا بیان جو ایسی وصیت کرے جس میں غلام کی آزادی بھی شامل ہو
حدیث نمبر: 32921
٣٢٩٢١ - حدثنا جرير عن مغيرة (١) عن إبراهيم في الرجل يوصي بعتاق عبده في مرضه ويوصي معه بوصايا، قال: يبدأ بعتاق العبد قبل الوصايا، فإن أوصى أن يشترى له نسمة فتعتق، كانت النسمة كسائر الوصية.مولانا محمد اویس سرور
مغیرہ راوی کہتے ہیں کہ ابراہیم نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس نے اپنی بیماری میں اپنے غلام کو آزاد کرنے کی وصیت کی تھی اور اس کے ساتھ دوسری کچھ وصیتیں بھی کی تھیں کہ غلام کو دوسری وصیتوں کے پورا کرنے سے پہلے آزاد کیا جائے گا، البتہ اگر اس نے یہ وصیت کی ہو کہ ایک غلام خرید کر آزاد کیا جائے تو وہ وصیت دوسری وصیتوں کی طرح ہوگی۔
حواشی
(١) في [هـ]: زيادة (عن حماد).