مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الوصايا
رجل أوصى لرجل بفرس، وأوصى لآخر بثلث ماله، وكان الفرس ثلث ماله باب: اس آدمی کا بیان جس نے کسی کے لئے اپنے گھوڑے کی وصیت کی اور دوسرے کسی آدمی کے لئے ایک تہائی مال کی وصیت کی ، جبکہ اس کے گھوڑے کی قیمت اس کے مال کا ایک تہائی تھی
حدیث نمبر: 32912
٣٢٩١٢ - حدثنا هشيم عن بعض أصحابه عن (الحسن) (١) أنه قال في رجل أوصى (بدراهم) (٢) وبالسدس ونحوه قال: يتحاصون جميعًا.مولانا محمد اویس سرور
حسن سے روایت ہے کہ انہوں نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس نے کسی کے لئے دراہم کی وصیت کی اور کسی کے لئے مال کے چھٹے حصّے کی وصیت کی اور اس طرح کی دوسری وصیتیں کی، کہ وہ سب حصّے بانٹ لیں گے۔
حواشی
(١) في [أ]: (محسن).
(٢) في [أ، جـ، ط، هـ]: (بدرهم).