مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الوصايا
من قال: لا تجوز وصية الصبي حتى يحتلم باب: ان حضرات کا بیان جو فرماتے ہیں کہ بچے کی وصیت جائزنہیں جب تک وہ بالغ نہ ہو جائے
حدیث نمبر: 32904
٣٢٩٠٤ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري قال: وصيته ليست بجائزة إلا ما ليس [بذي (بال) (١)] (٢).مولانا محمد اویس سرور
زھری فرماتے ہیں کہ بچے کی وصیت جائز نہیں، سوائے اس مال کے جس کی بہت اہمیت نہ ہو۔
حواشی
(١) في [ب]: (مال).
(٢) في [ب]: (لذي مال).