مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الوصايا
من قال: لا تجوز وصية الصبي حتى يحتلم باب: ان حضرات کا بیان جو فرماتے ہیں کہ بچے کی وصیت جائزنہیں جب تک وہ بالغ نہ ہو جائے
حدیث نمبر: 32903
٣٢٩٠٣ - حدثنا أبو أسامة عن هشام (١) عن الحسن قال: لا تجوز وصية غلام حتى يحتلم، ولا جارية حتى تحيض.مولانا محمد اویس سرور
ہشام روایت کرتے ہیں کہ حسن نے فرمایا کسی لڑکے کی وصیت بالغ ہونے سے پہلے درست نہیں اور کسی لڑکی کی وصیت اس کو حیض آنے سے پہلے درست نہیں۔
حواشی
(١) في [هـ]: زيادة (عن يونس).