مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الوصايا
في الرجل يوصي بالشيء في سبيل الله من يعطاه باب: اس آدمی کا بیان جو کوئی چیز اللہ کے راستے میں دینے کی وصیت کرے اس چیز کو کسے دیا جائے گا؟
حدیث نمبر: 32881
٣٢٨٨١ - حدثنا ابن مهدي عن أيمن بن نابل قال: سأل رجل مجاهدًا عن رجل قال: كل شيء لي في سبيل اللَّه، قال مجاهد: ليس سبيل اللَّه واحدًا، كل خير عمله فهو في سبيل اللَّه.مولانا محمد اویس سرور
ایمن بن نابل فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت مجاہد سے اس آدمی کے بارے میں پوچھا جس نے کہا تھا کہ میری ہر چیز اللہ کے راستے میں دے دی جائے، آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ کا کوئی ایک راستہ نہیں ، بلکہ ہر نیک عمل کرنے والا، اللہ تعالیٰ کے راستے میں ہے۔