مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 32877
باب: اس آدمی کا بیان جو کوئی چیز اللہ کے راستے میں دینے کی وصیت کرے اس چیز کو کسے دیا جائے گا؟
في الرجل يوصي بالشيء في سبيل الله من يعطاه
حدیث نمبر: 32877
٣٢٨٧٧ - حدثنا عباد بن العوام عن عاصم بن كليب قال: إن كان سمى (الغزاةَ أُعطي الغزاة) (١)، (وإلا) (٢) طاعة اللَّه سبيله.مولانا محمد اویس سرور
عاصم بن کلیب فرماتے ہیں کہ اگر اس وصیت کرنے والے نے مجاہد ین کا نام لیا تھا تو مجاہدین کو وہ چیز دے دی جائے، ورنہ اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری اس کا راستہ ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (القراة سمى القراءة).
(٢) سقط من: [أ، جـ]، وفي [هـ]: (إلا).