مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الوصايا
الرجل يوصي بالحج وبالزكاة تكون قد وجبت عليه قبل موته تكون من الثلث أو من جميع المال باب: اس آدمی کا بیان جس نے حج اور زکوٰۃ کی وصیت کی جو اس پر موت سے پہلے واجب تھے، آیا ان کی ادائیگی ایک تہائی مال سے ہو گی یا پورے مال سے؟
حدیث نمبر: 32864
٣٢٨٦٤ - حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد عن إبراهيم قال: إذا أوصى بهما فهما من الثلث يعني الحج والزكاة.مولانا محمد اویس سرور
حماد سے روایت ہے کہ ابراہیم نے فرمایا جب کوئی آدمی حج اور زکوٰۃ دونوں کی ادائیگی کی وصیت کر دے تو ان کی ادائیگی ایک تہائی مال سے کی جائے گی۔