مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الوصايا
من كان يستحب أن يكتب في وصيته إن حدث بي حدث قبل أن أغير وصيتي باب: ان حضرات کا ذکر جو اپنی وصیت میں یہ بات لکھنا اچھا سمجھتے تھے: اگر مجھے موت آ جائے قبل اس کے کہ میں اپنی وصیت میں تبدیلی کروں
حدیث نمبر: 32861
٣٢٨٦١ - حدثنا أبو أسامة عن أبي عمير الحارث بن عمير عن أيوب عن نافع عن ابن عمر أنه كان يشترط: إن حدث بي حدث قبل (أن) (١) أغير كتابي هذا (٢).مولانا محمد اویس سرور
نافع سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنی وصیت میں یہ شرط لگائی تھی ” اگر مجھے اس تحریر میں تبدیلی کرنے سے پہلے موت آجائے۔ “
حواشی
(١) زيادة (أن) من: [أ، ب، جـ، م].