مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الوصايا
من كان يستحب أن يكتب في وصيته إن حدث بي حدث قبل أن أغير وصيتي باب: ان حضرات کا ذکر جو اپنی وصیت میں یہ بات لکھنا اچھا سمجھتے تھے: اگر مجھے موت آ جائے قبل اس کے کہ میں اپنی وصیت میں تبدیلی کروں
حدیث نمبر: 32860
٣٢٨٦٠ - حدثنا أبو داود الطيالسي عن أبي خلدة عن أبي العالية قال: أوصيت بضع عشر مرة، (أوقت وقتًا) (١) إذا جاء الوقت كنت بالخيار.مولانا محمد اویس سرور
ابو خلدہ سے روایت ہے کہ ابو العالیہ نے فرمایا : میں دس سے زائد مرتبہ وصیت کرچکا ہوں، میں وصیت کا ایک وقت مقرر کردیتا ہوں، جب وہ وقت آتا ہے تو مجھے اختیار حاصل ہوجاتا ہے ( اس وصیت کو باقی رکھوں یا بدل دوں) ۔
حواشی
(١) في [هـ]: (أوفت. . .).