مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الوصايا
من كان يستحب أن يكتب في وصيته إن حدث بي حدث قبل أن أغير وصيتي باب: ان حضرات کا ذکر جو اپنی وصیت میں یہ بات لکھنا اچھا سمجھتے تھے: اگر مجھے موت آ جائے قبل اس کے کہ میں اپنی وصیت میں تبدیلی کروں
حدیث نمبر: 32858
٣٢٨٥٨ - (حدثنا) (١) وكيع عن أبي العميس عن عامر بن عبد اللَّه بن الزبير أن ابن مسعود أوصى فكتب في وصيته: بسم اللَّه الرحمن الرحيم، هذا ما أوصى به ابن مسعود إن حدث به حدث في مرضه هذا (٢).مولانا محمد اویس سرور
عامر بن عبد اللہ بن زبیر سے روایت ہے کہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے وصیت کی اور اپنی وصیت میں لکھا : ” بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَن الرَّحِیمِ یہ وصیت ہے ابن مسعود کی اگر اس کو اس بیماری میں موت آجائے۔ “
حواشی
(١) سقط من: [م].