مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الوصايا
من كره أن يوصي بمثل أحد الورثة، ومن رخص فيه باب: ان حضرات کا ذکر جو کسی وارث کے حصّے کے برابر مال کی وصیت کرنے کو ناپسند کرتے ہیں، اور ان حضرات کا ذکر جو اس کی اجازت دیتے ہیں
حدیث نمبر: 32836
٣٢٨٣٦ - حدثنا (أبو بكر قال حدثنا) (١): سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: كانوا يكرهون أن يوصي الرجل بمثل نصيب أحد الورثة حتى يكون أقل.مولانا محمد اویس سرور
منصور سے روایت ہے کہ ابراہیم نے فرمایا علماء ناپسند کرتے تھے اس بات کو کہ آدمی کسی ایک وارث کے حصّے کے برابر مال کی کسی کے لئے وصیت کر دے، بلکہ وہ فرماتے تھے کہ وصیت وارث کے حصّے سے کم ہونی چاہیے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].