مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الوصايا
الرجل يوصي بالوصية في مرضه ثم يبرأ فلا يغيرها باب: اس آدمی کا بیان جو بیماری کے زمانے میں وصیت کر دے پھر تندرست ہو جائے لیکن اس وصیت کو تبدیل نہ کرے
حدیث نمبر: 32827
٣٢٨٢٧ - حدثنا هشيم عن يونس عن الحسن أنه كان يقول في الرجل إذا أوصى في مرضه ثم برأ فلم يغير وصيته تلك حتى يموت بعد، قال: يؤخذ بما فيها.مولانا محمد اویس سرور
یونس سے روایت ہے کہ حسن فرمایا کرتے تھے اس آدمی کے بارے میں جو بیماری کے زمانے میں وصیت کرے پھر تندرست ہوجائے اور اپنی اس وصیت کو تبدیل نہ کرے یہاں تک کہ اسی حالت میں مرجائے ، فرماتے ہیں کہ اس کی وصیت کے مطابق اس کا مال لے لیا جائے گا۔