مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الوصايا
رجل أوصى (للمحاويج) أين يجعل؟ باب: اس آدمی کا بیان جس نے حاجت مندوں کیلئے وصیت کی ہو ، اس کی وصیت کہاں صرف کی جائے
حدیث نمبر: 32812
٣٢٨١٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن معمر عن رجل عن عكرمة في رجل أوصى وصية للمحوجين، قال: يجعل في القرابة، فإن لم يكونوا (ففي الموالي) (١)، فإن لم يكونوا (ففي الجيران) (٢).مولانا محمد اویس سرور
معمر ایک آدمی کے واسطے سے عکرمہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس نے حاجت مندوں کے لئے وصیت کی تھی کہ اس وصیت کو سب سے پہلے اس کے رشتہ داروں میں خرچ کیا جائے، اگر وہ نہ ہوں تو غلاموں میں اور اگر وہ بھی نہ ہوں تو پڑوسیوں میں۔
حواشی
(١) في [جـ، م]: (فللموالي).
(٢) في [جـ، م]: (فللجيران).