مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الوصايا
في الوصية لليهودي والنصراني من رآها جائزة باب: یہ باب ہے یہودی اور نصرانی کے لئے وصیت کرنے کے بیان میں اور یہ کہ کون حضرات اس کو جائز سمجھتے ہیں
حدیث نمبر: 32805
٣٢٨٠٥ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن شعبة عن قتادة: ﴿إِلَّا أَنْ تَفْعَلُوا إِلَى أَوْلِيَائِكُمْ مَعْرُوفًا﴾ [الأحزاب: ٦]، قال: أولياؤك من أهل الكتاب، يقول: وصية ولا ميراث لهم.مولانا محمد اویس سرور
قتادہ آیت {إلاَّ أَنْ تَفْعَلُوا إلَی أَوْلِیَائِکُمْ مَعْرُوفًا } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ آیت میں اولیاء سے مراد اہل کتاب میں سے اولیاء ہیں جن کے بارے میں یہ حکم ارشاد ہے کہ ان کے لئے وراثت نہیں لیکن وصیت ہوسکتی ہے۔