مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الوصايا
في رجل قال: لبني فلان يعطى الأغنياء باب: اس آدمی کا بیان جو وصیت میں یوں کہے : فلاں کی اولاد کے لئے، کیا اس وصیت کے مال سے مال داروں کو بھی حصّہ دیا جائے گا
حدیث نمبر: 32791
٣٢٧٩١ - (١) حدثنا أبو داود الطيالسي عن وهيب عن يونس عن الحسن في الرجل يقول: لبني فلان كذا وكذا، قال: هو (لغنيهم وفقيرهم) (٢) وذكرهم وأنثاهم.مولانا محمد اویس سرور
یونس حسن سے روایت کرتے ہیں اس آدمی کے بارے جو وصیت میں یوں کہے : فلاں کی اولاد کے لئے اتنا اتنا مال ہے، آپ نے فرمایا : مال ان کے مال داروں اور فقراء اور مرد و عورت سب کے لئے ہوگا۔
حواشی
(١) (حدثنا أبو بكر قال) زيادة في: [م].
(٢) في [أ، ب]: (لفقيرهم وغنيهم).