حدیث نمبر: 32786
٣٢٧٨٦ - (١) حدثنا حفص عن الأعمش عن إبراهيم قال: إذا أوصى الرجل للرجل بخمسين درهمًا عجلت له من العين، وإذا أوصى بثلث أو ربع كان في العين والدين.
مولانا محمد اویس سرور

اعمش سے روایت ہے کہ ابراہیم نے فرمایا : جب کوئی آدمی کسی کے لئے پچاس درہم کی وصیت کرے تو اس کو وہ دراہم میت کے نقد مال میں سے دے دیے جائیں گے، اور جب کوئی ایک تہائی یا ایک چوتھائی مال کی وصیت کرے تو وہ مال اس آدمی کو میت کے نقد مال اور قرض دونوں سے نکال کردیا جائے گا۔

حواشی
(١) زيادة (حدثنا أبو بكر) في: [م].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الوصايا / حدیث: 32786
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32786، ترقيم محمد عوامة 31394)