مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الوصايا
في الرجل يوصي لرجل بوصية فيموت الموصى له قبل الموصي باب: اس آدمی کا بیان جو کسی کیلئے وصیت کرے اور جس شخص کیلئے وصیت کی تھی وہ اس سے پہلے ہی وفات پا جائے
حدیث نمبر: 32777
٣٢٧٧٧ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري في الرجل يوصي الوصية فيموت الذي أوصي له قبل الذي أوصى قال: ليس له شيء، إنه أوصى له وهو ميت.مولانا محمد اویس سرور
زہری اس شخص کے بارے میں جو کچھ وصیت کرے لیکن جس کے لئے وصیت کی وہ اس سے پہلے ہی مرجائے فرماتے ہیں : اس وصیت کا کوئی اعتبار نہیں ، کیونکہ اس نے گویا مردے کے لئے وصیت کی ہے۔