مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الوصايا
ما جاء في الوصية (لوارث) باب: وہ روایات جو کسی وارث کے لئے وصیت کرنے کے بارے میں وارد ہوئی ہیں
حدیث نمبر: 32752
٣٢٧٥٢ - حدثنا ابن إدريس عن هشام عن الحسن وابن سيرين قالا: ليس لوارث وصية، إلا إن (يشاء) (١) الورثة.مولانا محمد اویس سرور
ہشام روایت کرتے ہیں کہ حسن بصری اور محمد بن سیرین نے فرمایا : کسی وارث کے لئے وصیت معتبر نہیں مگر اس وقت جبکہ تمام ورثاء چاہیں۔
حواشی
(١) في [ط، هـ]: (شاء).