مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأمراء
ما ذكر من حديث الأمراء والدخول عليهم باب: وہ روایات جو امراء کی باتوں اور ان کے درباروں میں داخل ہونے کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
٣٢٦٥٩ - حدثنا وكيع عن مسعر عن أبي بكر بن حفص عن الحسن بن (١) الحسن أن عبد اللَّه بن جعفر زوج ابنته فخلا بها فقال لها: إذا نزل بك الموت أو أمر من (أمور) (٢) الدنيا فظيع فاستقبليه بأن تقولي: لا إله إلا اللَّه (الحليم) (٣) الكريم، سبحان اللَّه رب العرش العظيم، الحمد للَّه رب العالمين (٤).حضرت حسن بن حسن روایت کرتے ہیں کہ عبد اللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ نے اپنی بیٹی کا نکاح کیا اور تنہائی میں اس کو نصیحت فرمائی کہ جب تمہیں موت آنے لگے یا دنیا کی کوئی گھبراہٹ میں ڈالنے والی حالت پیش آجائے تو اللہ تعالیٰ کے سامنے ان الفاظ میں دعا کرنا : لاَ إلَہَ إلاَّ اللَّہُ الْحَلِیمُ الْکَرِیمُ سُبْحَانَ اللہِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیمِ الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ ۔ حسن بن حسن فرماتے ہیں کہ حجاج نے میرے پاس پیغام بھیجا تو میں نے یہ الفاظ پڑھ لیے، جب میں اس کے سامنے پیش کیا گیا تو کہنے لگا کہ میں نے آپ کو اس لیے بلایا تھا کہ آپ کو قتل کروں، لیکن میرے اوپر آپ کے اہل بیت میں سے آپ کو قتل کرنا سخت دشوار ہو رہا ہے، اس لئے آپ اپنی کوئی ضرورت پوری کرنا چاہتے ہیں تو بتائیے میں آپ کو دیتا ہوں۔