مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 32660

باب: وہ روایات جو امراء کی باتوں اور ان کے درباروں میں داخل ہونے کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں

ما ذكر من حديث الأمراء والدخول عليهم

حدیث نمبر: 32660
٣٢٦٦٠ - قال الحسن بن (١) الحسن: فبعث إلي الحجاج فقلتهن، فلما مثلت بين يديه قال: لقد بعثت (إليك) (٢) وأنا أريد أن أضرب عنقك، ولقد صرت (و) (٣) ما من أحد (أكرم علي منك) (٤)، سلني حاجتك.
مولانا محمد اویس سرور

حسن بن حسن فرماتے ہیں کہ حجاج نے میرے پاس پیغام بھیجا تو میں نے یہ الفاظ پڑھ لیے، جب میں اس کے سامنے کھڑا ہوا تو کہنے لگا کہ میں نے آپ کو اس لیے بلایا تھا کہ آپ کی گردن مار دوں، لیکن اب حال یہ ہے کہ میرے نزدیک آپ سے زیادہ معزز کوئی نہیں، اپنی ضرورت مجھ سے مانگیے۔

حواشی
(١) في [أ، ب، جـ، ك]: زيادة (أبي).
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، ط]: (إليك).
(٣) في جميع النسخ سقط: (و).
(٤) سقط من: [أ، جـ، ط، ك].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأمراء / حدیث: 32660
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32660، ترقيم محمد عوامة ---)