مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من رخص في الوضوء بسؤر الهر باب: ان حضرات کا بیان جنہوں نے بلی کے جوٹھے سے وضو کرنے کو جائز قرار دیا ہے
حدیث نمبر: 326
٣٢٦ - حدثنا ابن علية عن أيوب عن أبي قلابة قال: كان أبو قتادة يدني الإناء من السنور، فيلغ فيه، فيتوضأ بسؤره، ويقول: إنما هو من متاع البيت.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قلابہ کہتے ہیں کہ حضرت ابو قتادہ بلی کے لئے برتن کو جھکا دیتے اور وہ اس سے پانی پیتی پھر آپ اسی پانی سے وضو فرما لیتے اور ارشاد فرماتے ” یہ تو گھر کا سامان ہے۔ “