حدیث نمبر: 32593
٣٢٥٩٣ - حدثنا أبو أسامة عن عمر بن حمزة قال: خبرني (سالم) (١) قال: لما أرادوا أن يبايعوا ليزيد بن معاوية قام مروان فقال: سنة أبي بكر الراشدة المهدية، فقام عبد الرحمن بن أبي بكر فقال: ليس بسنة أبي بكر (٢) قد ترك أبو بكر الأهل والعشيرة و (الأصل) (٣) وعمد إلى رجل من بني عدي بن كعب (إذ) (٤) رأى أنه لذلك أهل، فبايعه (٥).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت سالم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب لوگوں سے یزید بن معاویہ کے لئے بیعت لی جا رہی تھی اس دوران مروان کھڑا ہوا اور اس نے کہا کہ یہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا مثالی طریقہ ہے، حضرت عبد الرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور فرمایا کہ یہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا طریقہ نہیں، اور انہوں نے تو اپنے اہل و عیال اور قبیلے کے لوگ چھوڑ دیے تھے، اور بنی عدی بن کعب کے ایک آدمی کو دیکھا کہ وہ اس کام کا سب سے زیادہ اہل ہے اس کے ہاتھ پر بیعت کی تھی۔

حواشی
(١) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٢) في [هـ]: زيادة (و).
(٣) في [ط، هـ]: (الأصيل).
(٤) في [أ، ب، ك، م]: (إن)، وفي [ط]: (إنه).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأمراء / حدیث: 32593
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف عمر بن حمزة.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32593، ترقيم محمد عوامة 31208)