مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 32592
باب: وہ روایات جو امراء کی باتوں اور ان کے درباروں میں داخل ہونے کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
ما ذكر من حديث الأمراء والدخول عليهم
حدیث نمبر: 32592
٣٢٥٩٢ - حدثنا أبو أسامة عن ليث عن أبي نضرة قال: كنا (نحدث) (١) أن بني (فلان) (٢) يصيبهم قتل شديد، فإذا كان ذلك هرب منهم أربعة رهط إلى الروم، فجلبوا الروم على المسلمين.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو نضرہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگوں سے یہ بیان کیا جاتا تھا کہ فلاں قبیلے کے لوگوں مین سخت ترین خون ریزی کی جائے گی، چناچہ جب ایسا ہوگا تو ان میں سے چار آدمی روم کی طرف بھاگ جائیں گے اور رومیوں کو مسلمانوں پر چڑھائی کرنے پر آمادہ کر لائیں گے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (نتحدث).
(٢) في [ط]: (قلا).