مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 32576

باب: وہ روایات جو امراء کی باتوں اور ان کے درباروں میں داخل ہونے کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں

ما ذكر من حديث الأمراء والدخول عليهم

حدیث نمبر: 32576
٣٢٥٧٦ - حدثنا وكيع عن إسماعيل بن أبي خالد عن قيس قال: سمعت معاوية في مرضه الذي مات فيه حسر عن ذراعيه كأنهما عسيبا نخل، وهو يقول: واللَّه لوددت أني (أغبر فيكم) (١) فوق ثلاث، فقالوا: إلى رحمة اللَّه ومغفرته، فقال: ما شاء اللَّه أن يفعل ولو كره أمرًا غيره (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت قیس رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کو مرض الموت میں سنا اور اس وقت انہوں نے اپنے بازو چڑھا رکھے تھے اور وہ ایسے لگ رہے تھے جیسے کھجور کی شاخیں ہوتی ہیں اور فرما رہے تھے کہ اللہ کی قسم میری خواہش ہے کہ میں تمہارے درمیان تین دن سے زیادہ زندہ رہوں، لوگوں نے کہا کہ آپ اللہ کی رحمت اور مغفرت کی طرف جائیں گے آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ جو چاہتے ہیں کرتے ہیں ، اور اگر کسی بات کو ناپسند کرتے ہیں تو اس کو تبدیل فرما دیتے ہیں۔

حواشی
(١) في [ط، هـ]: (اعترفتكم)، وفي [ب]: (أعبر فيكم).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأمراء / حدیث: 32576
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح , تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ وأخرجه النسائي (٧٧٦٩).
تخریج حدیث «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح . »
«أخرجه النسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7721، ترقيم محمد عوامة: 31192»