مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأمراء
ما ذكر من حديث الأمراء والدخول عليهم باب: وہ روایات جو امراء کی باتوں اور ان کے درباروں میں داخل ہونے کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
حدیث نمبر: 32566
٣٢٥٦٦ - حدثنا حسين بن علي عن أبي موسى قال: كتب زياد إلى عائشة أم المؤمنين: من زياد بن أبي سفيان، رجاء أن تكتب إليه ابن أبي سفيان قال: فكتبت من عائشة أم المؤمنين إلى زياد ابنها (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو موسیٰ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ زیاد نے حضرت ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف اس طرح خط لکھا : ” زیاد بن ابی سفیان کی طرف سے …“ ، اس امید پر کہ وہ بھی اس کو ” ابن ابی سفیان “ لکھیں گے، راوی کہتے ہیں کہ انہوں نے جواب میں لکھا، ” ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف سے اس کے بیٹے زیاد کی طرف “
حواشی
(١) منقطع؛ أبو موسى لم يدرك عائشة ولا زيادًا.