مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 32565

باب: وہ روایات جن میں یہ فرمایا گیا ہے کہ جب آدمی کوئی ناپسندیدہ چیز دیکھے تو تعوّذ پڑھے

من قال: إذا رأى ما يكره فليتعوذ

حدیث نمبر: 32565
(٣٢٥٦٥) [*] حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن يزيد الرقاشي عن أنس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "للرؤيا كنى، ولها أسماء، فكنوها بكناها (وعبروها) (١) بأسمائها، والرؤيا (لأول) (٢) عابر (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ خوابوں کی کچھ کنیتیں ہوتی ہیں اور کچھ نام ہوتے ہیں، پس ان کو ان کی کنیتوں سے پکارو اور ان کے ناموں کے مطابق ان کی تعبیر بیان کرو، اور خواب پہلے تعبیر بیان کرنے والے کے لیے ہوتا ہے۔

٣٢٥٦٥ - حدثنا حسين بن علي عن أبي موسى قال: قال المغيرة بن شعبة لعلي: اكتب إلى هذين الرجلين بعهدهما إلى الكوفة والبصرة -يعني الزبير وطلحة، (واكتب) (١) إلى معاوية بعهده إلى الشام فإنه سيرضى منك بذلك، قال: قال علي: لم أكن (لأعطي) (٢) (الدنية) (٣) في ديني، قال: فلما (٤) كان بعدُ لقي المغيرة معاوية فقال له معاوية: أنت صاحب الكلمة؟ قال: نعم، (قال) (٥): أم واللَّه ما وقى شرها إلا اللَّه (٦).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو موسیٰ رحمہ اللہ روایت کرتے ہیں کہ مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ ان دو آدمیوں یعنی زبیر رضی اللہ عنہ اور طلحہ رضی اللہ عنہ کو کوفہ اور بصرہ کی ولایت لکھ دو اور حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کو شام کی ولایت لکھ دو ، اس طرح وہ آپ سے راضی ہوجائیں گے، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا میں اپنے دین میں گھٹیا کام کرنے والا نہیں ہوں، راوی کہتے ہیں کہ بعد میں حضرت مغیرہ رضی اللہ عنہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ سے ملے تو حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ بات کہنے والے آپ ہیں ؟ انہوں نے کہا جی ہاں ! آپ نے فرمایا بخدا اس بات کے شر سے اللہ کے سوا کوئی نہیں بچا سکا۔

حواشی
(١) في [أ، ب، ط]: (وعبرها)، وفي [هـ]: (اعتبروها).
(٢) سقطة في [أ، ب، ط]، وفي [ك]: (بأول).
(٣) ضعيف؛ لحال يزيد الرقاشي، أخرجه ابن ماجه (٣٩١٥)، وأبو يعلى (٤١٣١)، وابن أبي عاصم في الأوائل (١٦٩).
[*] قال مُعِدُّ الكتاب للشاملة: كذا الرقم بالمطبوع، وهو غلط
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الرؤيا / حدیث: 32565
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري -32565، ترقيم محمد عوامة ---)