مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 32564
باب: وہ روایات جو امراء کی باتوں اور ان کے درباروں میں داخل ہونے کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
ما ذكر من حديث الأمراء والدخول عليهم
حدیث نمبر: 32564
٣٢٥٦٤ - حدثنا حسين بن علي عن ابن وهب عن عطاء بن السائب قال: قال لي أبو جعفر (١) محمد بن علي: ممن أنت؟ قال: قلت: من قوم يبغضهم الناس، من ثقيف.مولانا محمد اویس سرور
عطاء بن سائب کہتے ہیں کہ مجھ سے ابو جعفر محمد بن علی رحمہ اللہ نے پوچھا کہ تم کن لوگوں میں سے ہو ؟ کہتے ہیں کہ میں نے کہا : ان لوگوں میں سے جن سے لوگ نفرت کرتے ہیں، یعنی ثقیف سے ۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ط]: زيادة (عن).