مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الرؤيا
ما حفظت فيمن عبر من الفقهاء باب: وہ روایات جو مجھے فقہاء کے خوابوں کی تعبیر دینے کے بارے میں یاد ہیں
حدیث نمبر: 32547
٣٢٥٤٧ - حدثنا ابن علية عن أيوب قال: سأل رجل محمدًا قال: رأيت كأني آكل خبيصًا في الصلاة، فقال: الخبيص حلال، ولا يحل لك الأكل في الصلاة، فقال له: (تقبل) (١) امرأتك وأنت صائم؟ قال: نعم، قال: فلا تفعل.مولانا محمد اویس سرور
ایوب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے محمد بن سیرین سے سوال کیا کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میں نماز میں ” خبیص “ نامی حلوا کھا رہا ہوں، آپ نے فرمایا خبیص حلال ہے، لیکن تمہارے لیے نماز میں کھانا حلال نہیں ہے، آپ نے اس سے پوچھا کہ کیا تم روزے میں اپنی بیوی کا بوسہ لیتے ہو ؟ اس نے کہا جی ہاں ! آپ نے فرمایا ایسا نہ کیا کرو۔
حواشی
(١) في [هـ]: (أتقبل).