مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 32546
باب: وہ روایات جو مجھے فقہاء کے خوابوں کی تعبیر دینے کے بارے میں یاد ہیں
ما حفظت فيمن عبر من الفقهاء
حدیث نمبر: 32546
٣٢٥٤٦ - حدثنا ابن فضيل عن أبي سنان عن عبد اللَّه بن شداد أنه سمع قومًا يذكرون رؤيا وهو يصلي فلما انصرف سألهم عنها فكتموه فقال: أما إنه جاء تأويل رؤيا يوسف بعد أربعين -يعني سنة-.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن شداد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نماز پڑھتے ہوئے کچھ لوگوں کو خواب بیان کرتے ہوئے سنا ، جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو ان سے اس خواب کے بارے میں پوچھا، انہوں نے چھپالیا، آپ نے فرمایا : خبرد ار یوسف علیہ السلام کے خواب کی تعبیر چالیس سال بعد ظاہر ہوئی۔