مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الرؤيا
ما قالوا فيمن رأى النبي ﷺ في المنام باب: وہ باتیں جو اسلاف نے اس آدمی کے بارے میں فرمائی ہیں جس کو نبی کریمعلیہ السلام کی خواب میں زیارت ہو
حدیث نمبر: 32490
٣٢٤٩٠ - حدثنا هوذة بن خليفة قال: (حدثني) (١) عوف عن يزيد الفارسي قال: رأيت رسول اللَّه ﷺ (٢) في النوم زمن ابن عباس على البصرة، قال: قلت لابن عباس: إني رأيت رسول اللَّه ﷺ في النوم، فقال ابن عباس: فإن رسول اللَّه ﷺ كان يقول: "إن الشيطان لا يستطيع أن يتشبه بي، فمن رآني في النوم فقد رآني" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید فارسی سے منقول ہے فرماتے ہیں کہ جس زمانے میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما بصرہ کے حاکم تھے اس زمانے میں مجھے خواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نصیب ہوئی، میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے عرض کیا کہ مجھے خواب میں حضور ﷺ کی زیارت ہوئی ہے، تو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے جواب میں فرمایا کہ حضور ﷺ کا فرمان ہے کہ شیطان مجھ جیسی صورت بنانے کی طاقت نہیں رکھتا، پس جس شخص نے خواب میں مجھے دیکھا ہو وہ جان لے کہ اس نے مجھ کو ہی دیکھا ہے۔
حواشی
(١) في [ك]: (حدثنا).
(٢) سقطة في: [ك].