مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 32488
باب: وہ باتیں جو اسلاف نے اس آدمی کے بارے میں فرمائی ہیں جس کو نبی کریمعلیہ السلام کی خواب میں زیارت ہو
ما قالوا فيمن رأى النبي ﷺ في المنام
حدیث نمبر: 32488
٣٢٤٨٨ - حدثنا وكيع بن الجراح عن سفيان عن أبي إسحاق عن أبي الأحوص عن عبد اللَّه (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے مجھے خواب میں دیکھا اس نے واقعۃً مجھے ہی دیکھا کیونکہ شیطان میری صورت میں نہیں آسکتا۔