مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الرؤيا
ما قالوا: في تعبير الرؤيا باب: وہ باتیں جو خواب کی تعبیر کے بارے میں اسلاف نے فرمائی ہیں
٣٢٤٧٣ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش عن أبي صالح عن عطاء بن يسار عن رجل كان يفتي بمصر قال: سألت أبا الدرداء عن هذه الآية: ﴿لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا﴾ [يونس: ٦٤]، قال: ما سألني عنها أحد منذ سألت رسول اللَّه ﷺ عنها، فقال لي رسول اللَّه ﷺ: "ما سألني أحد قبلك هي الرؤيا الصالحة يراها المسلم أو ترى له وفي الآخرة الجنة" (١).حضرت عطاء بن یسار رحمہ اللہ ایک محدث سے روایت کرتے ہیں جو مصر میں فتویٰ کی خدمت سر انجام دیتے تھے، وہ محدث فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ سے اس آیت کی تفسیر پوچھی : { لَہُمُ الْبُشْرَی فِی الْحَیَاۃِ الدُّنْیَا } فرمانے لگے کہ میں نے جب سے اس آیت کی تفسیر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھی ہے اس وقت سے لے کر اب تک کسی نے مجھ سے اس کی تفسیر نہیں پوچھی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی مجھ سے اس وقت فرمایا تھا تم سے پہلے کسی نے مجھ سے اس آیت کی تفسیر نہیں پوچھی، اس سے مراد وہ نیک خواب ہے جو مسلمان دیکھتا ہے یا اس کو دکھایا جاتا ہے، اور آخرت میں جس چیز کی خوشخبری ملے گی وہ جنت ہے۔