٣٢٤١٨ - حدثنا هشيم قال أخبرنا عباد بن (ميسرة) (١) المنقري عن أبي قلابة والحسن أنهما كانا جالسين فقال أبو قلابة: قال أبو الدرداء: من ترك العصر حتى تفوته من غير عذر فقد حبط عمله (٢).حضرت عباد بن میسرہ المنقری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو قلابہ رحمہ اللہ اور حسن رحمہ اللہ دونوں بیٹھے تھے تو حضرت ابو قلابہ رحمہ اللہ نے فرمایا : کہ حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا ہے : جس شخص نے عصر کی نماز کو چھوڑ دیا یہاں تک کہ بغیر عذر کے اس نے نماز کو قضا کردیا تحقیق اس کے اعمال ضائع ہوگئے، راوی فرماتے ہیں ! حسن رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے : جو شخص فرض نماز کو بغیر کسی عذر کے چھوڑ دے یہاں تک کہ اس کو قضا کر دے تو تحقیق اس کے اعمال ضائع ہوگئے۔