حدیث نمبر: 32370
٣٢٣٧٠ - حدثنا يحيى بن آدم عن سفيان عن عاصم قال: قلنا لطلق بن حبيب: صف لنا التقوى، قال: التقوى عمل بطاعة اللَّه، رجاء رحمة اللَّه، على نور من اللَّه، والتقوى ترك معصية اللَّه مخافة (١) اللَّه على نور من اللَّه.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عاصم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم نے حضرت طلق بن حبیب رحمہ اللہ سے عرض کیا : آپ ہمیں تقویٰ کی تعریف بیان کر دیجئے۔ تو آپ رحمہ اللہ نے فرمایا : تقویٰ نام ہے اللہ کی رضا مندی کے مطابق عمل کرنے کا ، اللہ کی رحمت کی امید کرتے ہوئے ۔ اللہ کی جانب سے نور بصیرت پر۔ اور تقویٰ نام ہے اللہ کی نافرمانی چھوڑنے کا، اللہ سے ڈرنے کا۔ اللہ کی جانب سے نور بصیرت پر۔

حواشی
(١) في [هـ]: زيادة (عقاب).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الإيمان / حدیث: 32370
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32370، ترقيم محمد عوامة 30993)