حدیث نمبر: 32346
٣٢٣٤٦ - حدثنا أبو معاوية عن موسى بن مسلم الشيباني عن إبراهيم التيمي قال: وما على أحدكم أن يقول: أنا مؤمن، فواللَّه لئن كان صادقًا لا يعذبه اللَّه على صدقه، وإن كان كاذبًا لما دخل عليه من الكفر أشد (عليه) (١) من الكذب.مولانا محمد اویس سرور
حضرت موسیٰ بن مسلم الشیبانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم التیمی رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : تم میں سے کسی ایک کے لیے یوں کہنا نقصان دہ نہیں ہے کہ میں مومن ہوں۔ اللہ کی قسم اگر وہ سچا ہے تو اللہ اسے سچ بولنے پر عذاب نہیں دیں گے، اور اگر وہ جھوٹا ہے تو کفر کا عذاب جھوٹ کے عذاب سے زیادہ سخت ہے۔
حواشی
(١) سقط من: [و].