مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 32345

باب: جو شخص یوں کہے: میں مومن ہوں

من قال: أنا مؤمن

حدیث نمبر: 32345
٣٢٣٤٥ - قال أبو إسحاق: فلقيت عبد اللَّه بن (معقل) (١) فقلت: إن أناسا من أهل الصلاح يعيبون علي أن أقول: أنا مؤمن، فقال عبد اللَّه بن (معقل) (٢): لقد (خبت) (٣) وخسرت إن لم تكن مؤمنًا.
مولانا محمد اویس سرور

ابو اسحاق رحمہ اللہ فرماتے ہیں : میں حضرت عبد اللہ بن معقل رحمہ اللہ سے ملا تو میں نے عرض کیا : یقینا نیکوکاروں میں سے چند لوگ میرے یوں کہنے پر عیب لگاتے ہیں کہ میں مومن ہوں، تو حضرت عبد اللہ بن معقل رحمہ اللہ نے فرمایا : تحقیق تو ناکام و نامراد ہوا اگر تو مومن نہ ہو۔

حواشی
(١) في [أ، ب، ط، و]: (مغفل).
(٢) في [و]: (مغفل).
(٣) في [أ، ب، جـ]: (جئت)، وفي [هـ]: (مخبنت).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الإيمان / حدیث: 32345
تخریج حدیث «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32394، 32398»