مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الإيمان
ما ذكر في الإيمان والإسلام باب: ان روایات کا بیان جو ایمان اور اسلام کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
حدیث نمبر: 32325
٣٢٣٢٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق عن صلة قال: قال حذيفة: الإسلام ثمانية أسهم: الصلاة سهم، والزكاة سهم، والجهاد سهم، وصوم رمضان سهم، والأمر بالمعروف سهم، والنهي عن المنكر سهم، والإسلام سهم، وقد خاب من لا سهم له (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت صلہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : اسلام کے آٹھ حصے ہیں ! نماز ایک حصہ ہے، زکوٰۃ ایک حصہ ہے ، اور جہاد ایک حصہ، اور رمضان کے روزے ایک حصہ، اور نیکی کا حکم کرنا ایک حصہ، اور برائی سے روکنا ایک حصہ، اور فرمانبرداری کرنا ایک حصہ ہے ، اور جس شخص کا کوئی حصہ نہیں تحقیق وہ نامراد ہوگیا۔