مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الإيمان
ما ذكر في الإيمان والإسلام باب: ان روایات کا بیان جو ایمان اور اسلام کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
٣٢٣٢٣ - (حدثنا) (١) جرير عن منصور عن سالم بن أبي الجعد عن عطية مولى بني عامر عن يزيد بن (بشر) (٢) السكسكي قال: قدمت المدينة فدخلت على عبد اللَّه ابن عمر فأتاه رجل من أهل العراق فقال: يا عبد اللَّه، مالك تحج وتعتمر وتركت الغزو في ⦗٧⦘ سبيل اللَّه؟ فقال: ويلك إن الإيمان بني على خمس: تعبد اللَّه، وتقيم الصلاة وتؤتي الزكاة، وتحج البيت، وتصوم رمضان، (قال: فردها عليه) (٣) فقال: يا عبد اللَّه تعبد اللَّه، وتقيم الصلاة، وتؤتي الزكاة، وتحج البيت، وتصوم رمضان، قال: (فردها عليه فقال: يا عبد اللَّه تعبد اللَّه، وتقيم الصلاة، وتؤتي الزكاة، وتحج البيت، وتصوم رمضان) (٤)، كذلك قال لنا رسول اللَّه ﷺ (٥).حضرت یزید بن بشر السکسکی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب میں مدینہ آیا تو میں حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوا ۔ تو اہل عراق میں سے ایک آدمی آپ رضی اللہ عنہ کے پاس آ کر کہنے لگا : اے عبد اللہ ! آپ رضی اللہ عنہ کو کیا ہوا صرف حج اور عمرہ کرتے ہیں اور آپ رضی اللہ عنہ نے اللہ کے راستہ میں جہاد کرنے کو ترک کردیا ہے ؟ تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : تیری ہلاکت ہو، ایمان کی بنیاد پانچ چیزوں پر رکھی گئی ہے۔ تو اللہ کی عبادت کرے، اور نماز کی پابندی کرے، اور زکوٰۃ ادا کر دے، اور بیت اللہ کا حج کرے، اور رمضان کے روزے رکھے، راوی کہتے ہیں اس نے پھر وہی سوا ل کیا تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اے اللہ کے بندے ! ایمان تو یہ ہے کہ تو اللہ کی عبادت کرے اور نماز کی پابندی کرے، اور زکوۃ دے، اور بیت اللہ کا حج کرے اور رمضان کے روزے رکھے ۔ راوی کہتے ہیں اس نے پھر وہ سوال دوہرایا، تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اے اللہ کے بندے ایمان تو یہ ہے کہ تو اللہ کی عبادت کرے، اور نماز کی پابندی کرے، اور زکوۃ دے اور بیت اللہ کا حج کرے، اور رمضان کے روزے رکھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح ہم سے فرمایا تھا۔