حدیث نمبر: 32304
٣٢٣٠٤ - حدثنا يحيى بن أبي (بكير) (١) قال: حدثنا شريك عن عبد الملك بن عمير عن عبد الرحمن بن عبد اللَّه (بن مسعود) (٢) قال: (أتى رجل ابن مسعود) (٣) فقال: يا أبا عبد الرحمن، علمني كلمات جوامع نوافع، قال: تعبد اللَّه ولا تشرك به شيئًا، (وتزول مع القرآن حيث زال) (٤) (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت ابن مسعود کی خدمت میں حاضر ہو کر کہنے لگا : اے ابو عبد الرحمن ! آپ مجھے ایسے کلمات سکھا دیجیے جو جامع بھی ہوں اور نافع بھی۔ آپ نے فرمایا : تم اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک مت ٹھہراؤ۔ اور قرآن کی ہمیشہ تلاوت کیا کرو۔
حواشی
(١) في [ط]: (بكر).
(٢) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٣) في [ك]: (أتى ابن مسعود رجل).
(٤) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٥) منقطع؛ عبد الرحمن بن عبد اللَّه بن مسعود لم يسمع من أبيه.