حدیث نمبر: 32302
٣٢٣٠٢ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش عن سليمان بن ميسرة عن طارق ابن شهاب قال: قال: سلمان لزيد بن صوحان: كيف أنت إذا اقتتل القرآن والسلطان؟ قال: إذا أكون مع القرآن، قال: نعم (الزييد) (١) إذا أنت (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت طارق بن شھاب فرماتے ہیں کہ حضرت سلمان نے زید بن صوحان سے پوچھا : تیرا کیا حال ہوگا جب قرآن والوں اور بادشاہت والوں کے درمیان قتال ہوگا ؟ آپ نے فرمایا : تب تو میں قرآن کے ساتھ ہوں گا۔ آپ نے فرمایا : چھوٹے سے زید تب تو تو بہت اچھا ہوگا۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ]: (الزبيدي)، وفي [هـ]: (الزيد).