مصنف ابن ابي شيبه
كتاب فضائل القرآن
من قال: الحسد في قراءة القرآن باب: جو شخص کہے قرآن کے پڑھنے میں حسد جائز ہے
حدیث نمبر: 32287
٣٢٢٨٧ - حدثنا سفيان بن عيينة عن الزهري عن سالم عن أبيه عن النبي ﷺ قال: "لا حسد إلا في اثنتين: رجل أتاه اللَّه مالًا، فهو ينفقه آناء الليل وآناء النهار، ورجل علمه اللَّه القرآن فهو يقوم به آناء الليل وآناء النهار" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : حسد جائز نہیں ہے سوائے دو شخصوں میں ، ایک وہ شخص جسے اللہ نے مال دیا ہو پس وہ صبح و شام اسے اللہ کی رضا میں خرچ کرتا ہو اور دوسرا وہ شخص جسے اللہ نے قرآن سکھلایا پس وہ صبح و شام اس کی تلاوت کرتا ہو۔