مصنف ابن ابي شيبه
كتاب فضائل القرآن
ما (يشبه) من القرآن بالتوراة والإنجيل باب: قرآن کے اس حصہ کا بیان جو تورات اور انجیل کے مشابہ ہے
حدیث نمبر: 32279
٣٢٢٧٩ - حدثنا عفان قال: حدثنا همام قال: سمعت أبا عمران الجوني قال: حدثنا عبد اللَّه بن رباح قال: سمعت كعبا يقول: فاتحة التوراة: (فاتحة) (١) سورة الأنعام، وخاتمة التوراة خاتمة سورة هود.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن رباح فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت کعب کو یوں فرماتے ہوئے سنا ہے : تورات کی ابتدا سورة انعام کی ابتدا ہے، اور تورات کا اختتام سورة ھود کا اختتام ہے۔
حواشی
(١) سقط من: [ك].