مصنف ابن ابي شيبه
كتاب فضائل القرآن
من قال: من إجلال الله إكرام حامل القرآن باب: جو شخص یوں کہے: حامل قرآن کا اعزاز و اکرام کرنا اللہ کے اکرام میں سے ہے
حدیث نمبر: 32262
٣٢٢٦٢ - حدثنا معاذ بن معاذ عن عوف عن (زياد بن) (١) مخراق عن أبي كنانة عن أبي موسى الأشعري قال: (إن) (٢) من إجلال اللَّه إكرام حامل القرآن غير الغالي فيه ولا (الجافي) (٣) عنه (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو کنانہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ اشعری نے ارشاد فرمایا : یقینا اللہ کے اکرام میں سے ہے کہ حامل قرآن کا اکرام و احترام کیا جائے جو نہ اس میں غلو کرتا ہو نہ ہی اس سے کنارہ کشی اختیار کرتا ہو۔
حواشی
(١) سقط من: [هـ].
(٢) سقط من: [ب، هـ].
(٣) في [ط]: (الجاني).
(٤) مجهول.