حدیث نمبر: 32238
٣٢٢٣٨ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي وائل قال: أتي عبد اللَّه بمصحف قد زين بالذهب، فقال عبد اللَّه: (إن أحسن) (١) ما زين به المصحف تلاوته (في الحق) (٢) (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو وائل فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس سونے سے مزین کیا گیا قرآن لایا گیا تو آپ نے فرمایا : بلاشبہ مصحف کو جس چیز کے ساتھ مزین کیا گیا ہے اس سے زیادہ اچھی چیز وہ حق کے مطابق اس کی تلاوت کرنا ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (إلى حسن)، وفي [ط]: (لي حسن).
(٢) في [هـ]: (بالحق).