مصنف ابن ابي شيبه
كتاب فضائل القرآن
في مثل من جمع القرآن والإيمان باب: مثال اس شخص کی جو ایمان اور قرآن کو جمع کرے
حدیث نمبر: 32173
٣٢١٧٣ - حدثنا عفان قال: حدثنا همام قال: حدثنا قتادة عن أنس أن أبا موسى حدثه عن النبي ﷺ قال: "مثل المؤمن الذي لا يقرأ القرآن كمثل التمرة طعمها طيب ولا ريح لها، ومثل المؤمن الذي يقرأ القرآن كمثل الأترجة طيبة الطعم طيبة الريح، ومثل الفاجر الذي لا يقرأ القرآن كمثل الحنظلة طعمها مر ولا ريح لها" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو موسیٰ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : مثال : اس مومن کی جو قرآن شریف نہ پڑھے کھجور کی سی ہے کہ مزہ شیریں ہوتا ہے مگر خوشبو کچھ نہیں اور مثال اس مومن کی جو قرآن شریف پڑھے ترنج کی سی ہے کہ مزہ لذیذ اور خوشبو بھی عمدہ۔ اور مثال اس گنہگار کی جو قرآن نہ پڑھے حنظل کے پھل کی سی ہے جس کا ذائقہ بھی کڑوا اور خوشبو بھی عمدہ نہیں۔