مصنف ابن ابي شيبه
كتاب فضائل القرآن
من كره أن يفسر القرآن باب: جو ناپسند کرے اس بات کو کہ قرآن کی تفسیر بیان کی جائے
حدیث نمبر: 32105
٣٢١٠٥ - حدثنا محمد بن عبيد عن العوام بن حوشب عن إبراهيم التيمي أن أبا بكر سئل عن: ﴿وَفَاكِهَةً وَأَبًّا﴾ فقال: أي سماء تظلني وأي أرض تقلني، إذا قلت في كتاب اللَّه ما لا أعلم (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابراہم التیمی فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر سے اس آیت ( اور پھل اور چارے) کے متعلق سوال کیا گیا ؟ تو آپ نے فرمایا : کون سا آسمان مجھے سایہ دے گا ؟ اور کون سی زمین مجھے پناہ دے گی۔ جب میں کتاب اللہ کے بارے میں وہ بات کہوں جس کا مجھے علم نہیں ؟ !۔
حواشی
(١) منقطع؛ إبراهيم التيمي لم يدرك أبا بكر، وسبق تخريجه ١٠/ ٥١٢ برقم [٣٢١٠١].