حدیث نمبر: 32102
٣٢١٠٢ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثني عبد اللَّه بن حبيب بن أبي ثابت قال: سألت طاوسا عن تفسير هذه الآية: ﴿شَهَادَةُ بَيْنِكُمْ إِذَا حَضَرَ أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ﴾ [المائدة: ١٠٦]: فأراد أن يبطش حتى قيل هذا ابن حبيب - (كراهية) (١) لتفسير القرآن.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عبد اللہ بن حبیب بن ابی ثابت فرماتے ہیں : میں نے حضرت طاو وس سے اس آیت : گواہی کا (ضابطہ) تمہارے درمیان جب تم میں سے کسی کی موت آپہنچے، ؟ کی تفسیر کے متعلق پوچھا ؟ سو انہوں نے حملہ کرنے کا ارادہ کیا یہاں تک کہ انہیں کہا گیا : یہ ابن حبیب ہیں۔ قرآن کی تفسیر بیان کرنے کو ناپسند کرنے کی وجہ سے۔

حواشی
(١) في [أ، ب، ط]: (كراهته).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب فضائل القرآن / حدیث: 32102
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32102، ترقيم محمد عوامة 30728)