مصنف ابن ابي شيبه
كتاب فضائل القرآن
من كره أن يفسر القرآن باب: جو ناپسند کرے اس بات کو کہ قرآن کی تفسیر بیان کی جائے
حدیث نمبر: 32100
٣٢١٠٠ - حدثنا علي بن (مسهر) (١) عن الحسن بن عمرو عن الشعبي قال: أدركت أصحاب (عبد اللَّه) (٢) وأصحاب (علي) (٣) وليس هم لشيء من العلم أكره منهم (لتفسير) (٤) القرآن.مولانا محمد اویس سرور
امام شعبی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کے شاگردوں کو پایا اس حال میں کہ ان کے نزدیک علم میں قرآن کی تفسیر بیان کرنا سب سے زیادہ ناپسندیدہ تھا۔ شعبی نے فرمایا : اور حضرت ابوبکر فرمایا کرتے تھے : کون سا آسمان مجھ پر سایہ کرے گا ، اور کون سی زمین مجھے پناہ دے گی۔ جب میں قرآن کے بارے میں ایسی بات کہوں جس کا مجھے علم نہیں ؟ !
حواشی
(١) في [ك]: (فهر).
(٢) في [ك]: (علي).
(٣) في [ك]: (عبد اللَّه).
(٤) في [أ، ب، ط]: (كتفسير).